چین میں سعودی سفری نمائش 26 اکتوبر تک جاری رہے گی
چین میں جاری سعودی سفری نمائش 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔العربیہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تاریخی تیان ٹین گارڈن میں سعودی سفری نمائش سیاحتی علاقوں کو نمایاں کرتا ہے جیسے درعیہ، العلا اور الباحہ شامل ہیں۔ نمائش میں اس میں لائیو پرفارمنس، میوزیکل پرفارمنس اور انٹرایکٹو کردار شامل ہیں۔ ایونٹ کے انعقاد میں پرائیویٹ سیکٹر کے شراکت داری شامل ہے۔
نمائش میں ریاض سیزن ، مشرق وسطیٰ جیسے مخصوص پروگراموں کے علاوہ جدہ،نیوم اور بحیرہ احمر جیسے علاقوں کے وزٹ شامل ہیں۔سعودی عرب چینی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے، خاص طور پر چین میں مشہور وئی چیٹ ایپلی کیشن کے اندر ایک منی ایپلی کیشن کا آغازکیا گیا ہے، جو سعودی عرب میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کے لیے خاص ہے۔
سعودی عرب چین کے چار شہروں سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں فراہم کرنے اور ہانگ کانگ سے ریاض کے لیے نئی پروازیں شروع کرتے ہوئے مملکت اور چین کے درمیان فضائی صلاحیت میں 52 فیصد اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب 2023 میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے میں G20 ممالک میں سرفہرست ہے۔ سعودی عرب 2030 میں 150 ملین سیاحوں کی مملکت آمد کا خواہشمند ہے۔