کاروباری

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز کے اجرا سے 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرلیں

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس )نے نئے بانڈز کے اجراءسے جاری مالی سال کے دوران 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔

سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدارنے اے پی پی کوبتایا کہ یکم جولائی سے 16اکتوبرتک کی مدت میں ڈائریکٹوریٹ نے نئے بانڈز کے اجراءکے زریعہ 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہے جوجاری مالی سال کیلئے مقررکردہ ہدف کا12فیصدہے۔جاری مالی سال کیلئے ادارے نے 1650 ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلامی مالیات کے تحت جاری مالی سال کیلئے بچتوں وسرمایہ کاری کاہدف 170 ارب روپے مقررکیاگیاہے،اس اقدام کامقصد ملک میں اسلامی مالیات کوفروغ دیناہے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے 1.742ٹریلین روپے اورمالی سال 2023میں 1.6ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سی ڈی این ایس میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، اس ضمن میں صارفین کیلئے اے ٹی ایم سروس کاآغازکردیاگیاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button