کاروباری

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر9.3فیصد،ستمبرمیں ماہانہ بنیاد پر17.3فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر9.3فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیاد پر17.3فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادارہ شماریات(پی بی ایس) کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.520 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.3فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.134 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.605 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست کے مقابلے میں 2.4فیصدکم اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 17.6 فیصدزیادہ ہے۔ اگست میں ٹیکسٹال مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.644 ارب ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1.364 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button