ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 9ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 23کی قیمتوں میں استحکام ، 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، شماریات بیورو
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.28فیصداورسالانہ بنیادوں پر15.02فیصدکااضافہ ہواہے۔پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ(ایس پی آئی) کے مطابق 17اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 9ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23کی قیمتوں میں استحکام رہا،
اس کے برعکس 19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ رفتہ میں پیازکی قیمت میں 7.02فیصد،کیلا2.83فیصد،گڑ1.82فیصد،آلو1.15فیصد،دال ماش0.72فیصد،اری چاول0.40فیصد،چینی0.27فیصد اورباسمتی چاول کی قیمت میں 0.09فیصدکی کمی ہوئی،اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 26.24فیصد،دال مونگ9.86فیصد،دال چنا3.15فیصد،آٹا2.10فیصد،ڈیزل 2.01فیصد، ایل پی جی1.50فیصد، لہسن 1.31فیصد، چکن0.96فیصد، انڈے 0.68فیصد،سرسوں کاتیل 0.65فیصد اورجلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.35فیصدکی کمی ہوئی۔
سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.27فیصدکااضافہ ہوا،17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175 اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.28فیصد،0.27فیصد، 0.28فیصد اور0.28فیصدکااضافہ ہوا، صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔