کاروباری

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ، زر وسیع اور بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ زر وسیع اور بینکوں کے ڈیپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9032 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.4 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 8817 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر1.3فیصدکی کمی ہوئی۔

اعدادوشمارکے مطابق 4اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زووسیع(ایم ٹو) کاحجم 35876ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.1 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ایم ٹو کا حجم 36263 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں مجموعی طور پر 1.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 26721 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.2 فیصد کم ہے،پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 27328 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،جاری مالی سال کے آغاز سے لے کراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طور پر 2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button