کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے پر بے حد خوشی ہوئی،پاکستانی بیٹر کامران غلام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،انگلینڈ جیسی بڑی ٹیم کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے پر بے حد خوشی ہوئی۔ان خیالات کو اظہار انہوں نے منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کامران غلام نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی، بہت وقت سے قومی ٹیم میں چانس کا انتظار کر رہا تھا،میں ہمت نہیں ہارا،محنت کرتا رہا اور آج چانس ملا تواس سے فائدہ اٹھایا۔

کامران غلام نے کہا کہ میں پازیٹیو مائنڈ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں،فرسٹ کلاس میں بہت رنز بنائے۔بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں کھلائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک لیجنڈ پلیئر ہیں، پریشر تو تھا کہ بابر اعظم کی جگہ کھیل رہا ہوں لیکن ذہن میں یہی تھا کہ پچ جیسی بھی ہو ٹیم کے لیے اچھے سے اچھا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جب وکٹ پر آیا تو سوچ رکھا تھا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلوں گا۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر میتھیو پوٹس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،پہلے دن ہمارے فاسٹ باؤلرز نےاپنی پوری کوشش کی، پارٹنرشپ کو توڑنا بہت مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کے حوالے سے کوچ جیمز اینڈریسن سے کافی کچھ سیکھتا ہوں،ملتان میں موسم کافی گرم ہے،مجھے لگتا ہے سیمرز کے لیے ملتان پچ میں ابھی بھی کافی کچھ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button