بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلورو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلورو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا۔بدھ کو ایم چناسوامی سٹیڈیم میں مسلسل بارش کے بعد امپائرز نے دوپہر 2:30 بجے شیڈول میچ کو منسوخ کردیا۔ ٹاس اب جمعرات کی صبح پونے 8 بجے کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی تیاریاں بھی موسم کی وجہ سے متاثر ہوئیں اور دونوں ٹیموں کی ٹریننگ منگل کو منسوخ کر دی گئی تھی ۔ دوسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے پونے اور تیسرا یکم نومبر کو ممبئی میں شروع ہوگا۔
جنوبی ہندوستانی شہر بنگلوروگزشتہ 48 گھنٹوں سے بارش کی زد میں ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نئی دہلی کے قریب افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ گزشتہ ماہ پانچ دن کی بارش کے بعد ایک گیند پھینکے بغیر منسوخ کر دیا گیا تھا۔