وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ایس سی او سی سربراہان حکومت کے اجلاس میں شریک رہنمائوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا
وزیراعظم محمدشہباز شریف نےشنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے جناح کنونشن سنٹر آمد پرسربراہان حکومت اورمندوبین کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایس سی اوکے سیکرٹری جنرل جانگ منگ اورایران کے وزیرصنعت سید محمداتابک سب سے پہلے جناح کنونشن سینٹرپہنچے جہاں وزیراعظم محمدشہبازشریف اورنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ان کا خیرمقدم کیا،
جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ ، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن ، تاجکستان کے وزیرا عظم کوہر رسول زادہ ،
بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوو چینکو ، کرغزستان کی وزراءکابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف ،منگولیا کے وزیراعظم اويون اردين لويسنامسراي، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف، ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ امور راشد میریدوف اورقازقستان کے وزیراعظم اولزہاس بیکوتینوو، بھارتی وزیرخارجہ سبرامنيم جے شنكرکا فرداً فرداً خیرمقدم کیا۔
بعدازاں وزیراعظم محمدشہبازشریف اور اجلاس میں شریک ایس سی او رہنمائوں نے گروپ فوٹو بنوایا۔ استقبال کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 ویں سربراہان حکومت کا اجلاس باضابطہ طورپر شروع ہو گیا۔