عالمی

بھارت ، ماں نے اپناموبائل فون استعمال کرنے پر 13 سالہ بیٹے کو درانتی سے زخمی کر دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون نےاپنا موبائل فون استعمال کرنے پر اپنے 13 سالہ بیٹے کو درانتی سے حملہ کر کے زخمی کر دیا ۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آٹھویں جماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ۔مدھیہ پردیش کےشہر اندور کے سمرول تھانے کی پولیس نے بتایا کہ خاتون سے تفتیش جاری ہے تاہم اسے حراست میں نہیں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکا اپنی ماں کا موبائل فون اپنے سکول کے میسجز چیک کرنے کے لئے استعمال کر رہا تھا ۔ اس دوران اس کی ماں کی اس پر اچانک نظر پڑی تو وہ مشتعل ہو گئی اور یہ کہتے ہوئے کہ اس نے موبائل کو کیوں چھوا،پاس پڑی ایک درانتی اٹھا کر اس پر حملہ کر دیا۔اس واقعہ میں بچے کوبائیں ہاتھ پر چوٹ آئی۔پولیس کے مطابق لڑکا خاندان میں ناچاقی کی وجہ سے ان دنوں اپنے دادا، دادی کے ساتھ رہ رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button