سعودی سنوکر کھلاڑی القبانی نے آئی بی ایس ایف ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی
سعودی سنوکر ٹیم کے مایہ ناز کیوئسٹ زیاد القبانی نےآئی بی ایس ایف ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ، 14 سالہ سعودی سنوکر ٹیم کے مایہ ناز کیوئسٹ زیاد القبانی نے بھارتی کے مشہور شہر بنگلورو میں کھیلی جا رہی انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف ) ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ےآئی بی ایس ایف ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپئن شپ 29 اگست تک جاری رہے گا۔
کم عمری کے باوجود سعودی کیوئسٹ زیاد القبانی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اس سے قبل ان کو پولینڈ کی مشیل سربرسیک سے 1-3 فریم سے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔ ابتدائی راؤنڈ اور آخری دونوں مراحل میں ان کی غیر معمولی کارکردگی نے مجموعی درجہ بندی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ادھر ویمنز کیٹیگری مقابلے میں سعودی خواتین کھلاڑی منار البلوی اور نوت البلوی گروپ مرحلے کے دوران انڈر 21 کیٹیگری سے باہر ہو گئیں۔