کاروباری

ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے قرضوں کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ

ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے قرضوں کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اور مالیاتی سکیورٹیز اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے قرضوں کی شرح 65 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کا حجم 72.5 فیصد تھا۔ 2018 کے بعد جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کا تناسب گزشتہ مالی سال کے دوران کم ترین سطح پر رہا ہے۔

اسی طرح بیرونی قرضوں کے حجم میں جی ڈی پی کے تناسب سے گزشتہ مالی سال کے دوران کمی آئی ہے اور اس کی شرح 20.5 فیصد تک گرگئی ہے۔ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی کے تناسب سے بیرونی قرضوں کا حجم 26.3 فیصد ریکارڈکیاگیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اندرونی قرضوں میں اضافہ جبکہ بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 277 ارب روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button