قومی

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے آپریشن میں جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مادرِوطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button