قومی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی موسی خیل کے قریب دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت، رپورٹ طلب

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موسی خیل کے قریب دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دکھ وافسوس کااظہار کیاہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ موسی خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایادہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے بلوچستان حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کرےگی۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button