قومی

محکمہ داخلہ پنجاب کا حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کا حکم

پولیس پر حالیہ حملوں کے بعد حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کیلئے قائم ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب کو اہم مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات میں اضافہ کیا جائے۔ یہ احکامات بھی دیے گئے ہیں کہ چیک پوسٹس، ناکوں پر تعیناتی اور چھاپے یا سکیورٹی آپریشن کے دوران پولیس اہلکار مکمل سیفٹی گئیر استعمال کریں۔ پولیس کے اعلی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطرات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کے سر، گردن اور چھاتی کو خاص طور پر مناسب حفاظتی سامان سے محفوظ بنایا جائے۔

حساس آپریشنز اور ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ پنجاب بھر میں تعینات تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے زیر نگرانی عملے کی حفاظت کیلئے ایس او پیز کے مطابق اقدامات اٹھائیں اور وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ یہ تمام اقدامات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کیلئے ازحد ضروری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button