قومی

اے این ایف کی کارروائیاں ، 24 گھنٹو ں میں 34 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 10 کارروائیوں کے دوران 34 کروڑ روپے مالیت کی 373 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 783 گرام آئس برآمدکی گئی ۔

کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.140 کلو گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔چمن سے 190 کلوگرام ہیروئین برآمدکی گئی ۔پسنی اور گوادر سے 100 کلو گرام چرس اور 22 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 31.2 کلو گرام چرس اور 1.2 کلوگرام افیون برآمدکرکےملزم گرفتارکرلیا۔کوئٹہ میں ریسٹورنٹ کے قریب دو ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ پشاور روڈ راولپنڈی پر ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔

آر سی ڈی روڈ حب میں 3 ملزمان سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔لاہور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 2.6 کلو گرام چرس اور 260 گرام افیون برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button