کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرملاجلارحجان، 100 انڈکس8.01پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78801.42 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پر ملا جلارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس8.01پوائنٹس کے اضافہ کے بعد78801.42 پوائنٹس پربندہوا۔

مجموعی طورپر449کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 192کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،197کی قیمت میں کمی اور60کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 682.40ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.18ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈکس 27.52پوائنٹس کی کمی کے بعد24994.84 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس625.74پوائنٹس کی کمی کے بعد124211.98 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.076 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روزکوہ نورسپننگ ملزکے 81711384 حصص، کے الیکٹرک 71849431 حصص اورپیس پاکستان لمیٹڈ کے 36736701 حصص کالین دین ہوا، پی آئی سی آئی سی انشورنس،سائمیٹری گروپ لمیٹڈ اورپیس پاکستان لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button