عالمی

سلامتی کونسل کے ارکان اسرائیلی جارحیت سے تباہی کا خود جائزہ لینے کے لئے غزہ کا دورہ کریں، فلسطینی مندوب

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مندوبین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ غزہ کا دورہ کریں تاکہ وہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور تباہی کے پیمانے کا ذاتی طور پر مشاہدہ کر سکیں۔

تاس کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ کے تصفیے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے ارادے اور فلسطینی قیادت کے غزہ کےدورے کا ارادہ بیان کیا اور دنیا بھر کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ان کے اقدام کی حمایت کریں۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نےسلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ہولناکی اور جنگ سے متاثر فلسطینی شہریوں کی زندگی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں اوراسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور جرائم کے خاتمے کے لئے کام کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button