عالمی

سعودی فرمانروا کے نام وینزویلا کے صدر کا پیغام، باہی تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو موروس کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ میں متعدد بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری اور پبلک ڈپلومیسی ایجنسی کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے یہ پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے ریاض میں وزارتی ہیڈکوارٹر میں میں وینزویلا کے سفیر ڈیوڈ پیلسکیز کارابیلو کے ساتھ ملاقات کے دوران وصول کیا۔اس موقع پر دونوں عہدیداروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں نیز مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button