عالمی

یمن کے حوثیوں نے صنعا میں عالمی ادارے کا قبضے میں لیا گیا دفتر واپس کردیا ،یہ اپنی اصلی حالت میں ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے صنعا میں عالمی ادارے کا قبضے میں لیا گیا دفتر واپس کردیا ہے جو اپنی اصلی حالت میں ہے۔

العربیہ نے یواین سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ صنعا میں حوثیوں نے اس ماہ کے آغاز میں عالمی ادارے کا جو دفتر قبضے میں لیا تھا وہ اب ہمارے رابطہ کار کو واپس کردیا ہے،یہ بظاہر تو اپنی اصلی حالت میں ہے ،تاہم سامان کی تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں نے 3اگست کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے احاطے میں ایک وفد بھیجا اور عملے کو دفتر کی چابیاں دینے پر مجبور کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button