قومی

ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئی کارروائی میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں کامیاب انٹیلجنس بیسڈ آپریشن پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئی کارروائی میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے سیکورٹی اداروں کی قیام امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی جوان پاک سر زمین کے ایک ایک انچ کے تحفظ کے لئے مستعد ہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ہم عوام اور اپنے سکیورٹی اداروں کے تعاون سے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائینگے۔َ

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button