ٹاپ نیوز
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شیخ احمد دلموک المکتوم کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شیخ احمد دلموک المکتوم کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے میری ٹائم، ریلوے اور ایوی ایشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بات چیت میں پاکستان کے میری ٹائم، ریلوے اور ایوی ایشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔