عالمی
چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی جمہوریہ ڈومینیکا کے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت
جمہوریہ ڈومینیکا کے صدرلوئس ابینڈر کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی اور صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن زوانگ لونگ نے ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ چینی میڈیا کے مطابق جن زوانگ لونگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سےلوئس ابینڈر کو جمہوریہ ڈومینیکا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ چین جمہوریہ ڈومینیکا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے، عملی تعاون کو بڑھانے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں اطراف کے عوام کو فائدہ ہو۔