کھیلوں کی دنیا

حکومت تعلیم ،کھیل سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، رانا مشہود

چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم ،کھیل سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،نوجوانوں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ، ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ارشد ندیم ہمارے ہیرو ہیں،وہ یوتھ فیسٹیول سے آ گے آئے ،ارشد ندیم نے طلائی تمغہ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن اور پاکستانی پرچم کو سر بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم ، کھیل سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستانی یوتھ نے اپنے زندگیوں کو سنوارنا ہے ،

چاہے فنی تعلیم میں،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،آرٹس اینڈ کلچر اور چاہے کھیل کے میدان میں ، تو انہیں اپنے اندر ارشد ندیم جیسا جذبہ اور اپنے پروفیشن سے لگن پیدا کرنا ہو گی، اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں نوجوانوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی وجہ سے کچھ چیزیں راستے میں حائل ہیں لیکن آنے والے اگلے مہینوں کے اندر چیزوں کو ٹھیک کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب کے عوام کے لئے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ میں کمی کا جو اعلان کیا وہ خوش آئند ہے،

– Advertisement –

اس سے پنجاب کے عوام کے اخراجات میں کافی حد تک کمی آ ئے گی ۔ رانا مشہود نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور پاکستان کی بر آمدات میں استحکام آ رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے ،وہیں کھیل کے شعبے میں بھی موثر اقدامات اٹھا رہی ہے

تاکہ نوجوان جو کسی بھی شعبے میں صلاحیت رکھتا ہے ، آگے بڑھ سکے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد باصلاحیت نوجوانوں کے لئے سپورٹس کوٹہ لا رہی ہے ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ جو نوجوان آئی ٹی، تعلیم یا سپورٹس کے شعبے میں صلاحیت رکھتے ہیں ،انہیں آ گے بڑھنے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ سپورٹس کی ہر فیلڈ میں ارشد ندیم جیسے کھلاڑی پیدا ہوں اور وہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر سکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button