ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈارکی زیرصدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کمیٹی کااجلاس

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار کی زیرصدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کمیٹی کااجلاس ہوا۔ مینجمنٹ کمیٹی نے حضرت بری امامؒ کے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 14اگست کو چادر پوشی جبکہ حضرت بری امامؒ کا سالانہ عرس 15 تا 17 اگست منعقد ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے عرس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے انتظامیہ اور سی ڈی اے کو زائرین کو شٹل سروس فراہم کرنے اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر تھرڈ ایونیو سے متبادل روڈ کی تیاری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں اور دنیا بھر سے عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عرس میں شرکت کرنے والی خواتین زائرین کیلئے مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس میں خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور یہ کہ تقریبات کے دوران زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان خادم درگاہ بری امام راجہ سرفراز اکرم، محسن رضا نقوی اور سہیل اقبال بھٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندواھا،ڈپٹی کمشنرعرفان میمن کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button