قومی
گورنر کا پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ کے براڈ پیک مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ کے براڈ پیک مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیاہے۔
انہوں نے مراد سدپارہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ گورنرنے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مراد سدپارہ ایک بہادر کوہ پیما ءتھے، مرحوم مراد سدپارہ کی کوہ پیمائی میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کے ٹو سمیت 8 ہزار فٹ سے بلند 4 پہاڑ سر کر نے والے مرحوم مراد سدپارہ ملک و قوم کا فخر ہیں ۔