عالمی

غزہ میں عالمی ادارہ صحت کے وفد کا متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ

عالمی ادارہ صحت کے ایک وفد نے حال ہی میں رفح میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ وفدکو "آپریشن الفارس الشهم 3” کے حصے کے طور پر غزہ میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اس کی جاری کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد نے متحدہ عرب امارات کی اہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی تعریف کی۔ خاص طور پر غزہ میں زخمیوں کو طبی امداد اور مدد کی مسلسل فراہمی اور فلسطینیوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے اماراتی طبی عملے کی لگن کو سراہا۔

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دورے کے دوران، ہسپتال کے عملے نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے تعینات جدید طبی آلات اور وسائل کا بھرپور استعمال کیا۔ انہوں نے مصنوعی اعضاء کے منصوبوں کی بحالی، صحت کے شعبے کے لیے مسلسل حمایت، اور جنگ بندی کے بعد متحدہ عرب امارات کی امداد کو برقرار رکھنے کی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت کی۔اس دورے میں ہسپتال کی سہولیات کا دورہ بھی شامل تھا۔فریقین نے زخمیوں کو نکالنے اور علاج میں مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

بات چیت میں صحت کی دیکھ بھال کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہسپتال اور عالمی ادارہ صحت کے وفد کے درمیان طبی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے غزہ کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی حمایت، خاص طور پر کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کو ضروری طبی سامان فراہم کر نےکے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی ادارہ صحت خطے کی حمایت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور متحدہ عرب امارات کا فیلڈ ہسپتال پہلے ہی ہیلتھ کیئر کے شعبے کو درپیش شدید کمی کو دور کرنے کے لیے تقریباً ایک ٹن طبی سامان، وہیل چیئر، اور بیساکھیوں سمیت ہنگامی امداد فراہم کر چکا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button