عالمی

امریکا اور یورپ کے رہنما یوکرین کو فوجی امداد اور اسلحہ دے کر پوری دنیا کو المناک انجام کی طرف دھکیل رہے ہیں، روس

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کے سپیکرویاچسلاف وولوڈن نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کے رہنما یوکرین کو فوجی امداد اور اسلحہ دے کر پوری دنیا کو المناک انجام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ تاس کے مطابق ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنما یوکرین کی فوجی کارروائیوں میں معاونت کر رہے ہیں جو روس کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی پارلیمانوں اور عوام کو اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے رہنما ہو ش و حواس کھو چکے ہیں اور وہ دنیا کو ایک المنا ک انجام کی طرف لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک دنیا بھر میں صرف امریکا ہی ایسا ملک ہے جس نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرا کر تباہی مچائی تھی اور وہ ابھی تک اسی طریقہ کار کو اپنا ئے ہو ئے ہے ، اس نے یوکرین کو ہمارے ملک کے خلاف جنگ کے لئے ایک پل بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی رہنمائوں نے نیٹو کے بنیادی ڈھانچے کو چین کے خلاف ایشیائی علاقوں تک بڑھا دیا ہے اور وہ پرامن ایرانی شہروں پر میزائل حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب صورت حال بدل گئی ہے کیونکہ روس اور چین کے پاس موجود جوہری ہتھیار امریکی اور یورپی رہنمائوں کی جارحیت میں رکاوٹ ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button