عالمی
سعودی عرب، سکیورٹی فورسز نے عسیر اور جازان میں 82 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے عسیر اور جازان میں 82 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ایس پی اے کے مطابق سکیورٹی فورسز نےعسیر کے الربوعہ سیکٹر میں 49 ہزار 500 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک یمنی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
ملزم کےخلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی جبکہ ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نےجازان میں 33 ہزار 157 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ایتھوپین شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔علاوہ ازیں جازان کے العارضہ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 500 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی