قومی

پاورڈویژن نے بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

پاورڈویژن نے بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

پاور ڈویژن نے اتوار کو جاری اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ اس حوالے سے میڈیا کے مختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے، پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے، مہم کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں، بجلی چوری روکنے کی مہم پر آنیوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button