قومی

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر پر ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک واک میں شر کت کی اپیل

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک ہونے والی واک میں شرکت کریں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے اس کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی جس کو 5 اگست 2024 کو پانچ سال مکمل ہو جائیں گے، اس دن ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، دنیا بھر سمیت پاکستان میں اس کے خلاف احتجاجی واک اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک ہونے والی واک میں تمام پارلیمانی جماعتوں سے شرکت کی اپیل ہے تاکہ یہ پیغام جائے کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں، اس دن ایوان میں متفقہ قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button