عالمی

متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلپائن کے سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کےلئے امدادی سامان منیلا پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فلپائن میں سمندری طوفان کرینا کے متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر طیارہ منیلا پہنچ گیا۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’ وام ‘‘ کے مطابق یو اے ای کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ کوششیں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے دنیا بھر میں فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی فلپائن کو امداد بھیجنے کی ہدایات متحدہ عرب امارات کی یکجہتی اور شراکت داری کی اقدار کے ساتھ وابستگی اور بحرانوں اور قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد کی فراہمی کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھانے کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔یہ امداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی کوششوں کے ردعمل کا حصہ ہے جس کا مقصد آفات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون بڑھانا، متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام طوفان کے اثرات کا مقابلہ کرنے میں فلپائن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ منیلا میں سمندری طوفان کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ، اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button