کھیلوں کی دنیا

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ، بنگلہ دیش نے ملائیشیا ویمنز کو 114 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے ملائیشیا ویمنز کو 114 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، بنگلہ دیش کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشین ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا سکی، مرشدہ خاتون کو 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منگل کو دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے 11ویں میچ میں بنگلہ دیش ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، اوپننگ بیٹر مرشدہ خاتون نے 59 بالوں پر 80 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل ہیں۔

کپتان نگار سلطانہ نے 37 بالوں پر 62 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی جبکہ دلارا اختر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ملائیشین بائولرز ماہیرہ عزت اسماعیل اور ایلسا ہنٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشین ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا سکی،ایلسا ہنٹر 20، ماہیرہ عزت اسماعیل 15 اور وان جولیا 11 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کوئی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی۔ بنگلہ دیشی بائولر ناہیدہ اختر نے 13 رنز کے عوض 2 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ جہان آرا عالم، سبیکن نہار ، ربیعہ خان، ریتو مونی اور شورنا اختر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس فتح کے بعد بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ ملائیشیا کی ٹیم متواتر تیسری شکست کے بعد آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button