کھیلوں کی دنیا

سری لنکن فاسٹ بائولر دشمانتھا چمیرا انجری مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ہوم سیریز سے باہر

سری لنکا کے فاسٹ بائولر دشمانتھا چمیرا انجری مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بدھ کے روز سری لنکا کے چیف سلیکٹر اوپل تھرنگا نے عبوری ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کے ہمراہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ دشمانتھا کی گزشتہ روز رپورٹس موصول ہوئیں جس کے مطابق وہ بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دشمانتھا چمیرا نے حال ہی میں کھیلی گئی لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی فالکنز کی نمائندگی کی، انہیں ٹورنامنٹ کے اختتام تک قومی ٹیم میں شامل نہیں گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب انجری کا شکار ہوئے یا اس کی نوعیت کیا ہے۔ ان کی جگہ ممکنہ طور پر آسیتھا فرنینڈو ، دلشان مدوشنکا یا کاسن راجیتھا میں سے کسی ایک کو شامل کیا جاسکتا ہے، جنہیں ابتدائی طور پر سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button