کھیلوں کی دنیا

آرتھر فلز نے الیگزینڈرزویرو ف کو ہراکر ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 20 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف کو شکست دی۔ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانس کے کھلاڑی آرتھر فلز نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف کو 3-6، 6-3 اور 6-7(1-7)سے ہرا کر پہلی مرتبہ ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔فرانس کے آرتھر فلز کی اس فتح کے بعد اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button