ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس ، 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت جمعہ کو یہاں وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی)کے اجلاس کی ضروریات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی میزبانی کو بہتر انداز میں یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزراءبرائے اقتصادی امور، داخلہ، اطلاعات و نشریات کے علاوہ خارجہ امور، کابینہ اور داخلہ کے سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے شامل ہیں۔ کمیٹی نے ضروریات کے تعین پر تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ حکام کو ایس سی او کی مشق، پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت، پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ ہم آہنگ موثر انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔کمیٹی کے ارکان نے جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے تیاریوں کی رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 2017 میں ایس سی او کا مکمل رکن بننے کے بعد سے پاکستان ایس سی او کے مختلف فارمیٹس میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔

پاکستان ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی)کے چیئر کے طور پر اس سال خزاں میں کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ ایس سی او کا دوسرا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے، یہ سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر انسانی تعاون کے مسائل کے ساتھ ساتھ ایس سی او کے بجٹ اور مالیاتی امور سے متعلق ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button