ٹاپ نیوز

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او حاتم باماترف اور گروپ چیف ریگولیٹری آفیسر نوید خالد بٹ کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او حاتم باماترف اور گروپ چیف ریگولیٹری آفیسر نوید خالد بٹ نے ملاقات کی،جس میں پنجاب میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے لیے تعاون پر گفتگو کی گئی۔

حاتم باماترف نے وزیراعلیٰ مریم نوازکے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا اور تعاون کا یقین دلایا۔ حاتم باماترف نے عوامی منصوبوں کیلئے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور بہتر کنیکٹیویٹی کے امور پر بریفنگ دی۔ شہری اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی بہتر بنانے کے لئے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی توسیع اور بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ای کامرس اور فری لانسنگ سروسز سے روزگار کے حصول کیلئے تیز انٹرنیٹ انتہائی اہم ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پراجیکٹس پر دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں طور پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔ڈیجیٹل جدت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کیا گیا ہے، دیگر اضلاع میں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button