ٹاپ نیوز

چیئرمین سینٹ کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button