کاروباری

کراچی کی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 10 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’انٹرنیشل فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن‘‘ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے 10 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 9 تا 11 اگست تک جاری رہے گی جس میں گوشت ، پولٹری مصنوعات ،پراسیسڈ فوڈ، چاول ، نمک ، سی فوڈ ،تمباکو ، سبزیاں ، جوس ، کھجور ، خشک میوہ جات ،پھل ، شہد ، مشروبات ، تیل ، گھی ، ٹماٹر ، پیاز اور دلیہ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button