کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 80 ہزارپوائنٹس کااہم سنگ میل عبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بدھ کو80 ہزارپوائنٹس کے ایک اوراہم سنگ میل کوعبورکرلیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈکس 680.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد80233.67 پوائنٹس پربندہوا جو ایک نیاریکارڈہے۔

مجموعی طورپر447 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 135 کی قیمتوں میں کمی اور56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر536.58ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.72 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30انڈکس 215.83 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد25799.39 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈکس 1013.80پوائنٹس کے اضافہ کے بعد128378.30 پوائنٹس پربندہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.32 ارب روپے کے سودے طے پائے۔پاک الیکٹران لمیٹڈ کے 34586757 حصص، بینک آف پنجاب 31468760 حصص، اورنیشنل بینک کے 21224492 حصص کا لین دین ہوا۔ٹرسٹ مضاربہ، فرسٹ ایکویٹی مضاربہ اورگلستان سپننگ ملزسرفہرست تین ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button