کاروباری

غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مد میں 1.805 ارب ڈالربیرون ممالک منتقل کئے جوگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں طورپرزیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مد میں 313.1 ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے تھے۔

مئی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی منافع منتقلی کاحجم 918.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی میں 59.7 ملین ڈالر اوراپریل 2024 میں 56.6 ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران مالیاتی بزنس کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں 465.8 ملین ڈالر، پاور237.2ملین ڈالر، خوراک 144.5 ملین ڈالر، پٹرولیم ریفائننگ 136.3 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ 127.3 ملین ڈالر، مواصلات 119.1 ملین ڈالر، تجارت 74.6 ملین ڈالر، سیمنٹ 65.2 ملین ڈالر، مشروبات 65.1 ملین ڈالر،کیمکلز 62.8ملین ڈالر، کان کنی 46.3 ملین ڈالر اوردیگرشعبہ جات میں سرمایہ کاری پر116.5ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button