کاروباری

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے،وزیرصنعت و تجارت پنجاب

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی گزشتہ 4ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن نے تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سولر پینلز کی پنجاب میں مینو فیکچرنگ کے لئے سنجیدہ ہے۔متعدد غیر ملکی کمپنیاں پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔غیر ملکی کمپنیوں نے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔سفارت کاروں، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں اور صنعتکاروں سے ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں کافالو اپ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے فالواپ ضروری ہے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھانا میرا عزم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button