کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 108.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 73754.08 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 199 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 541.03 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 19.73 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 74.58 پوائنٹس کی کمی کے بعد 23616.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.44 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ جمعہ کو پرویز احمد کنسلٹینسی کے 78,863,466 حصص، فوجی سیمنٹ لمیٹڈ 34,396,813 اور ورلڈ کال ٹیلیکام کے 28,262,735 حصص کا لین دین ہوا۔ پرویز احمد کنسلٹینسی لمیٹڈ، چناب لمیٹڈ اور ہیرا ٹیکسٹائل ملز ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button