کاروباری

صنعتی ومعاشی نمو کیلئے ہمیں اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی،صدر وومن چیمبر

فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدرروبینہ امجد نے کہا کہ صنعتی ومعاشی نمو کو بڑھانے اور ماحول کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے ہمیں اجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں۔خواتین بزنس ٹریڈرزکے وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آلودگی کاروباری اداروں کیلئے خاص طور پر خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروبار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلودہ ہوا میں سانس لینے سے انسانی زندگی براہ راست متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے موسمیاتی تبدیلیوں کو بھی متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے ماضی میں گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرزکے پگھلنے کے دوہرے دباؤ نے تباہ کن سیلابوں کا باعث بنایا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتر صورتحال کے نتیجے میں کارکنوں کی پیداواری صلاحیت اور خواتین کے کاروبار کیلئے صحتمند ماحول پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین زیادہ تر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کر رہی ہیں اور صحت مند ماحول ان کے کاروبار کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button