کھیلوں کی دنیا

باربورا اور لورا نٹالی ،فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے تیسرے رائونڈ میں داخل

جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈپر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں سلواکیہ کی ٹینس کھلاڑی ٹریزا میہالیکووا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لنڈا نوسکوواکو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔ سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈپر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی ٹینس کھلاڑی ٹریزا میہالیکووا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لنڈا نوسکوواکو شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈپر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کی فتح کا سکور 6-3، 2-6 اور 2-6تھا۔فاتح جوڑی کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ میکسیکو کی جیولیانا اولموس اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button