کھیلوں کی دنیا

پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان نے بحرین میں اے وی سی چیلنج کپ 2024 ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں 25-22، 25-14 اور 25-21 کے سیٹ پوائنٹس کے ساتھ تھائی لینڈ کے خلاف 0۔3 سے فتح اپنے نام کی ۔کوارٹر فائنل راؤنڈ، 6 جون کو ہونا ہے۔قازقستان کے خلاف میچ میں مراد خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 پوائنٹس بنائے جبکہ مصور خان نے 30 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا۔ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ روبن وولوچن کی ماہرانہ رہنمائی میں ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھائی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button