کھیلوں کی دنیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کی صورت میں پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پرشاہی مہمان ہو گی، سعودی سفیرکااعلان

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر نے پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو (پاکستانی ٹیم) انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی قوم آپ کی جیت کا جشن منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں،انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتتا ہے تو ٹیم شاہی مہمانوں کے طور پراگلے سال حج کیلئے جائے گی۔پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی

۔اس کے بعدگرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، گروپ مرحلے سے سرفہرست دو ٹیمیں ویسٹ انڈیز میں سپر 8 راؤنڈ میں جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button