قومی

کرنل ہیلن کی بریگیڈیئر کے عہدہ پر ترقی مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن ہے، آئی ایس پی آر

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری کی بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پاکستانی مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن ہے۔ اتوار کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی نیوز ریلیز کے مطابق، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاک فوج میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال ہیں۔

بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا: ’’آپ آزاد ہیں، آپ جس مذہب، ذات یا عقیدے سے تعلق رکھتے ہیں اس کا ریاستی معاملات سے کوئی تعلق نہیں “۔ایک اور موقع پر، بانی پاکستان نے کہا تھا کہ اقلیتوں کو بلا تفریق ذات پات، رنگ، مذہب یا عقیدہ کے پاکستان کا شہری سمجھا جائے گا اور وہ اپنے تمام حقوق اور مراعات اور شہریت کے حقوق سے لطف اندوز ہوں گی۔

پاک فوج نے قائد اعظم کے اسی فرمان کو نعرہ بنایا اور آج پاک فوج میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔کرنل ڈاکٹر ہیلن میری حال ہی میں پاک فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی مسیحی خاتون بن گئیں۔کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ 26 سال سے پاکستان آرمی میڈیکل کور میں پیتھالوجسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری نے پاک فوج میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا اعزاز سمجھا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاک فوج میں بلا امتیاز میرٹ کی زندہ مثال ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button