ٹاپ نیوز

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں باکسنگ کے شاندار مقابلوں کی میزبانی پرسعودی عرب کو مبارکباد،پاکستانی نوجوان سپر سٹار شیراز حمزہ کی کامیابی پر اظہار مسرت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برادر مملکت سعودی عرب کو ریاض میں منعقد ہونے والے باکسنگ کے شاندار مقابلوں کی میزبانی کرنے پر مبارکباد دی اور مقابلوں میں پاکستانی نژاد نوجوان سپر سٹار شیراز حمزہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو ایک پوسٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقد ہونے والے باکسنگ کے شاندار مقابلوں کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستانی نوجوان سپر سٹارشیراز حمزہ کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے شیراز حمزہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور عالمی چیمپیئن کی حیثیت سے جلد ہی پاکستان میں آپ کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے پوسٹ پر دل دل پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button