کاروباری

اگلے مالی سال کے دوران رواں منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی، پروفیسر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات وبین الصوبائی رابطہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران رواں منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی، دوسری ترجیح وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کو دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی برائے ترقیاتی فنڈز 25-2024 کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا اور وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں ترقیاتی بجٹ 25-2024 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی وزارتوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2900 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پیش کی گئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران رواں منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی، دوسری ترجیح وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کو دی جائے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار ترقیاتی بجٹ پر ہوتا ہے، آئی سی ٹی کے اسکولوں کو تو پورے ملک کے لیے پائلٹ ماڈل اسکولوں کے طور پر بنانا چاہئے، ملک کی مینجمنٹ سائیٹ میں پروفیشنل افراد کی کمی ہے،ہمیں منصوبوں کی کوالٹی کو بھی دیکھ کر ترجیحات مقرر کرنی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button