کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن کو 34 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی

انگلینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن کو 34 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی ، پاکستان ویمن 177 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، انگلینڈ کی ڈینی ویٹ کو 87 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

اتوارکے روز ہیڈنگلے ، لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے ، ڈینی ویٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر 87 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ،

پاکستان کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے ، عالیہ ریاض 35 ، گل فیروزہ 30 ، ندا ڈار 29 اور سدرہ امین 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین ، لارن فلر ، سوفی ایکلیسٹون اور ڈینیل گبسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، اب دونوں ٹیمیں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں مدمقابل ہوں گی ، پہلا میچ 23 مئی کو ڈربی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button